سکھر،14مارچ(اے پی پی ): سی ٹی ڈی نے اہم کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سندھ روولیشنری آرمی کے 3اہم دہشتگرد گرفتار کر لئے ہیں ۔
ترجمان سی ٹی ڈی نے اپنے جاری کئے گئے بیان میں کہا ہے کہ رات دیر سے سی ٹی ڈی کے افسران نے دوران معمول گشت ایک مخفی اطلاع ملنے پر فوری قانونی کارروائی کرتے ہوئے تھانہ آباد کی حدود نزد گرڈ اسٹیشن آرائیں روڈ کالعدم تنظیم سندھ روولیشنر آرمی (SRA)کے 3اہم دہشتگرد بنام راشد علی سولنگی، مہتاب علی چنہ اور عجب علی تنیو کو گرفتار کیا ہے ۔
ملزمان کے قبضہ سے انتہائی خطرناک بارودی موادا اپنے قبضہ میں لیا، دوران تفتیش گرفتار ملزمان نے اعترف کیا کے وہ ایک اہم تخریبی/دہشتگردی کارروائی کے ناپاک مقصد سے کٹھے ہوئے تھے۔گرفتار ملزمان نے مزید بتایا کہ ماضی میں ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم جسمم(JSMM)سے رہا ہے،دوران انٹروگیشن ملزمان نے کئی انکشافات کئے ہیں، متعدد تخرینی/دہشتگردانہ کاروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔ گرفتار ملزمان سے مزید انکشافات متوقع ہیں۔
ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے دھماکہ خیز مواد ملا ہے جس میں ایک عدد لوکل ہینڈمیڈبم، ایک عدد بلیک بیٹری، ایک عدد ٹائمر، سات عدد ڈینونیٹرز شامل ہیں۔











