شجاع آباد، 14 مارچ (اے پی پی ): پنجاب کے یوم ثقافت کے حوالے سے گورنمنٹ ہائی سکول غیبی جھکڑ مٹوٹلی میں پنچاب کلچر ڈے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر ناصر شہزاد ڈوگر تھے ، مہمانوں کو روایتی پگ پہنائی گئی۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں پنجاب کلچر ڈے منایا جارہا ہے جس میں رنگا رنگ کلچرل پروگرام،گھڑ ڈانس،ڈھول جھومر سمیت مخلتف ایونٹس کے ذریعے سوہنے پنجاب کے کلچر کواجاگر کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کی ثقافت میں محبت،پیار،خلوص اوربھائی چارے کے خوبصورت رنگوں کی آمیزش شامل ہے، پنجاب کی ثقافت کو متعارف کرانے میں سکول انتظامیہ کا کردار قابل تحسین ہے۔
اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت چودھری فلک شیر اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔











