ضلع بھر میں 30 مارچ  تا یکم اپریل 2022 تک کو سہہ یوم کے لیے دفعہ 144 نافذ

36

پاراچنار،31 مارچ(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ضلع کرم  واصل خان خٹک نے ضلع بھر میں بلدیاتی الیکشن پر امن فضاء میں انعقاد کے سلسلے میں اپنے صوابدیدی اختیارات بروئے کار لاتے ہوئے ضلع بھر میں 30 مارچ  تا یکم اپریل 2022 تک کو سہہ یوم کے لیے دفعہ 144 نافذ کرنیکا حکم جاری کرکے اعلیٰ حکام کو بھی نقول مرسل کئے ہیں ۔دفعہ 144 نافذ ہونے میں سیاہ شیشے ،ہوائی فائرنگ،اسلحہ کی نمائش، خواتین پولنگ سٹیشن میں مرد حضرات کا داخلہ، جملہ سرائے اور ہوٹلوں میں مسافروں کے ٹھہرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور پولنگ سٹیشن کے قریب موبائل کے استعمال پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہےجبکہ پولنگ سٹیشن کے قریب ہر قسم کے  الیکشن کیمپ پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور پولنگ سٹیشن میں نان وٹرز کا داخلہ بھی ممنوع قرار دیا گیا ہے۔عوام الناس کو عملدرآمد کی ہدایت کی جاتی ہے