اوکاڑہ؛ موٹروے پولیس سنٹرل زون نے ایمانداری کی مثال قائم کردی، گراہواقیمتی سامان مالک کےحوالے کردیا

17

اوکاڑہ،31مارچ(اے پی پی):موٹروے پولیس سنٹرل زون نے ایمانداری کی مثال قائم کردی۔ترجمان موٹر وے پولیس کےمطابق دوران پیٹرولنگ افسران کو سڑک پر گرا سامان ملا،سامان کی تلاشی لینے اور کارگو سروس سے رابطہ کرنے پر سامان کے مالک کا نام و نمبر پتہ چلاتوموٹروے پولیس نےسڑک سے  ملنے والا75 ہزار روپےمالیت کا سامان مالک کےحوالےکردیا۔

سامان واپس ملنے پرمالک نے موٹروے پولیس کا شکریہ ادا کیا جبکہ ڈی آئی جی محمد سلیم نے افسران کو شاباش دی۔