عارف والا؛ وزیراعظم عمران خان سے اظہار یکجہتی اور عتماد کیلئے ریلی نکالی گئی

23

عارف والا ، 24 مارچ (اے پی پی ):وزیر اعظم عمران خان  سے اظہار یکجہتی  کیلئے   صوبائی کوارڈینیٹر بیت المال و سوشل ویلفیئر پنجاب  چوہدری شہزاد گجر کی زیر قیادت ریلی نکالی گئی جس کا مقصد وزیر اعظم عمران خان پر مکمل اعتماد کرنا تھا ،  ریلی مختلف راستوں سے گزر کر بلدیہ ٹاؤن ہال اختتام پذیر ہوئی۔

صوبائی کوارڈینیٹر بیت المال و سوشل ویلفیئر پنجاب  چوہدری شہزاد گجر نے  وطن و قوم  کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے رینجرز انسپکٹر پاکستان رضوان احمد شہید کے مزار پر حاضری دی ۔ پھولوں کی چادر  چڑھائی اور شہید رینجرز انسپکٹر کے درجات بلندی کیلئے دعا کی۔

 ریلی میں شرکاء نے افواج پاکستان زندہ باد  پاکستان پائندہ باد اور وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں نعرے لگائے ۔