اٹک کے عوام 27 مارچ کو امر بالمعروف جلسہ میں منظم طریقے سے شمولیت کرکے وزیر اعظم عمران خان اور حق کا ساتھ دینگے؛ ملک امین اسلم خان

79

اٹک،24 مارچ (اے پی پی): وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم خان نے کہا ہے اٹک کے عوام 27 مارچ کو امر بالمعروف جلسہ میں منظم طریقے سے شمولیت کرکے وزیر اعظم عمران خان اور حق کا ساتھ دینگے۔

 جمعرات کو جاری اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں  نے ضلع اٹک کے عوام سے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان جمہوریت ، انسانیت اور پاکستان کو بچانے کیلئے ڈٹ کر کھڑے ہیں اس لئے عوام بھر پور طریقے سے ان کا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے جلسہ کو کامیاب بنانے کیلئے میں خود بھی اٹک کا دورہ کررہا ہوں اور کس طریقے سے ضلع اٹک کے عوام نے شرکت کرنی ہے اس کے لائحہ عمل سے عوام کو آگاہ کر دیا جائے گا ۔