علمائے کرام کو اعزازیہ کی فراہمی کی تقریب کاانعقاد

40

ایبٹ آباد، 17 مارچ(اے پی پی):علمائے کرام کو اعزازیہ کی فراہمی،صوبائی حکومت کی ہدایات کے مطابق  ضلع بھر کے علمائے کرام کے لیے اعزازیہ تقسیم کیا گیا،تقریب کاانعقاد جامع مسجد ڈسٹرکٹ کونسل میں کیا گیا۔

سپیکر صوبائی سمبلی خیبر پختونخواہ مشتاق احمد غنی نے علماءئےکرام میں سہ ماہی چیکس تقسیم کیے۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت بھی انکے ہمراہ موجود رہے۔کل 96 علمائے کرام کو 30 ہزار روپے فی کس چیکس دیئے گئے باقی 1100 علمائے کرام کی ویریفکیشن جاری ہے اور اسکے بعد انہیں چیکس دیئے جائیں گے۔