عارفوالا،17 مارچ(اے پی پی): وزیر اعظم پاکستان عمران خاں کے وژن بلین ٹری کے مطابق تحصیل کچہری میں محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام شجرکاری مہم کے سلسلہ میں ایڈیشنل سیشن جج عارفوالا محمد اعظم رانا ۔ صدر بار ایسوسی ایشن قاضی عبد الوحید ۔ سیکرٹری بار محمد شہباز بھٹی ۔نائب صدر بار میاں محب خاں لکھوکا نے اپنے دست مبارک سے پودے لگائے۔اس موقع پر وکلاء برادری ۔ سول سوسائٹی کے افراد نے کثیر تعداد نے شرکت کی۔
سیکرٹری بار محمد شہباز بھٹی نے کہا کہ درخت لگانا سنت نبویﷺ ہے ہم سب کو چاہیے کہ اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ہر فرد کم از کم ایک پودا ضرور لگائے۔
آخر میں ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعا مانگی بعدازاں تحصیل کچہری میں مختلف مقامات کا وزٹ بھی کیا۔











