ہرنائی،01 مارچ(اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر ہرنائی سردار محمد رفیق ترین نے کہا کہ صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں، عوام کو معیاری علاج معالجہ فراہم کرنے کیلئے تمام سرکاری وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے نے پرانے ہسپتال کے دورہ کے موقع پر کیا۔انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبوں مڈوایفری سکول ،ایم سی ایچ سینڑاور میڈیسن سٹور کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر انہیں ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکڑ مسعود خان ترین اور ایم ایس ڈاکٹر منظور احمد نے انہیں بریفنگ دی ۔
ڈپٹی کمشنر نے کنگ سیلمان پروجیکٹ کی جانب سے ہرنائی کے مختلف سینڑوں کو سامان بھی تقسیم کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکڑاور پیرامیڈیکل اسٹاف عوام کا دکھ بانٹنے اور ان کی تکالیف کو کم کرنے کی ہرممکن کوشش کریں اور نیک نیتی اور ایمانداری کیساتھ اپنے فرائض سر انجام دیں۔











