اسلام آباد۔31مارچ (اے پی پی) قومی اسمبلی کے اجلاس میں قومی اسمبلی ہال کو بریفنگ کے لئے استعمال کرنے کی تحریک کثرت رائے سے مسترد کردی گئی۔ جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے آغاز پر وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابراعوان نے تحریک پیش کی کہ جمعرات 31 مارچ کو قومی اسمبلی کا ہال بریفنگ کے لئے استعمال کرنے کی اجازت دی جائے جس پر ڈپٹی سپیکر نے دو مرتبہ ایوان سے منظوری حاصل کرنے کے لئے رائے طلب کی تو اپوزیشن نے اس تحریک کی مخالفت کی۔ اس طرح کثرت رائے سے یہ تحریک مسترد کردی گئی اور ڈپٹی سپیکر نے بتایا کہ اب یہ اجلاس قومی اسمبلی کے کمیٹی روم نمبر دو میں ہوگا۔











