اوکاڑہ:سیکٹر کمانڈر اوکاڑہ نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس شہباز عالم اورنجی کالج کی انتظامیہ کے درمیان معاہدہ پر مبنی سیمینار کا انعقاد

13

اوکاڑہ،31مارچ (اے پی پی): نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سے معاہدہ ہمارے لیئے اعزاز کی بات ہے کہ ہم ایک ایسے ادارے سے معاہدہ کر رہے ہیں جس کو ملکی اور بین الاقوامی طور پر کرپشن فری ادارہ ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ ان خیالات کا اظہار کیپس (kips) کالج کے ڈائریکٹر زاہد چوہدری  اور پرنسپل انوارالحق نے موٹر وے پولیس کی خدمات اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے کیا ۔سیکٹر کمانڈر اوکاڑہ نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس شہباز عالم اور کالج کی انتظامیہ کے درمیان معاہدہ کے لئے kips کالج میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا  جس کے تحت تمام موٹروے پولیس کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران کے بچوں کو 50 فیصد اور شہداء کے بچوں کو سو فیصد فیس میں رعایت دی جائے گی۔سیکٹر کمانڈر نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس شہباز عالم نے طلباء کو خصوصی  ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ دوران ڈرائیونگ  ہیلمٹ اور سائیڈ والے شیشوں اور انڈیکیٹر کے استعمال کو یقینی بنائیں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے انہوں نے کہا کہ صرف پاکستان میں تیز رفتاری، لاپرواہی اور غیر ذمہ دارانہ   ڈرائیونگ کی وجہ سے ہزاروں نوجوان اپنے پیاروں سے بچھڑ جاتے ہیں ۔ تقریب کے اختتام پر سیکٹر کمانڈر نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس شہباز عالم نے موٹروے پولیس کی طرف سے پروفیسر حضرات اور طلبا میں تحائف بھی تقسیم کیئے۔