قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد پیش کردی گئی

33

اسلام آباد۔28مارچ  (اے پی پی):قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد پیش کردی گئی ہے جس پر بحث جمعرات کو ہوگی۔ پیر کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے تحریک پیش کی کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔ تحریک کے حق میں 161 اپوزیشن ارکان نے اپنی رائے کا اظہار کیا جس پر ڈپٹی سپیکر نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد پیش کرنے کی اجازت دی جس پر شہباز شریف نے قرارداد پیش کی جس پر ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے قاعدہ 37 کے تحت اس پر بحث جمعرات کو ہوگی۔