ماحولیاتی تبدیلیاں اور موسموں کی شدت کو اعتدال پر لانے کے لئے درخت لگانا ،ان کو پروان چڑھانا سب سے ضروری ہے؛ڈی سی اوکاڑہ محمد علی اعجاز

32

اوکاڑہ،09مارچ(اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ پاکستان کے سنہری مستقبل کے لئے کلین اینڈ گرین مہم کی کامیابی وقت کاتقاضہ ہے، ماحولیاتی تبدیلیاں اور موسموں کی شدت کو اعتدال پر لانے کے لئے درخت لگانا ،ان کو پروان چڑھانا سب سے ضروری ہے، ہماری مشترکہ کاوشیں ہی کلین اینڈ گرین مہم کے ذریعے ایک نئی صبح کی نوید لے کر آئیں گی۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول اور گورنمنٹ بوائز سکول 15ون آر بلوچاں والا میں کلین اینڈ گرین مہم کا افتتاح کرنے کیبعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے کہا کہ  وزیر اعظم   عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے درخت لگانے کے جس کارخیر کو شروع کیا ہے اس کی تکمیل کے لئے ہر شخص کو آگے آنا ہے اور اپناکردار ادا کرنا ہے ۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز، اسسٹنٹ کمشنر ملک راشد نعمت کھوکھر، پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈرز،مہر محمد جاوید ،چوہدری طارق ارشاد ،ڈسٹرکٹ کو آرڈنیٹر کلین اینڈ گرین مہم ملک غلام نبی کھوکھر،جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی ضلع اوکاڑہ قاری حفیظ اللہ بلوچ ،وویمن کو آرڈنیٹر کلین اینڈ گرین مہم محترمہ شازیہ احمد ،پاکستان تحریک انصاف کے راہنماحاجی سر فراز ،محمد عباس بلوچ،پیر فیاض،عبد الباسط بلوچ،چوہدری اعجاز ناصرو دیگر راہنماءوں نے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت پودے لگائے ملکی ترقی ،خوشحالی و سلامتی اور مہم کی کامیابی کے لئے دعا بھی کی گئی ۔