ملتان، 19مارچ(اے پی پی):شہر اولیاء میں جشن بہاراں کی تیاریاں جاری ہیں،ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کو شاہراہیں دلہن کی طرح سجانے کا ٹاسک دے دیا گیا ہے اور کمپنی ورکرز سڑکوں کی سکریپنگ سپرنکلنگ اور لائم لائننگ میں مصروف ہیں۔کمپنی کے سپیشل صفائی اسکواڈ کی جانب سے رات کے اوقات میں بھی خصوصی صفائی کی جارہی ہے۔اس کے علاوہ 23 مارچ کے موقع پر بھی شہر میں مثالی صفائی کے لئے پلان پر عمل درآمد کا آغاز کردیا گیا ہے۔
سی ای او محمد فاروق ڈوگر نے اس بارے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نئی حکمت سے شہر میں صفائی کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ شاہراہوں کو پورا دن صاف ستھرا رکھنے کی بھرپور کوشش کی جارہی ہے اور مرکزی شاہراہوں پر پانی کا چھڑکاو اور صفائی معمول کے پلان کا حصہ بنادیا گیا ہے۔انہوں نے صفائی برقرار رکھنے کے لئے شہریوں سے کمپنی کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔
سورس: وی این ایس، ملتان