ملتان،24 مارچ(اے پی پی): شہر اولیاء کی نامور شخصیات کی خدمات کے اعتراف کا منفرد اقدام، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مختلف شعبوں کے ہیروز کے گھروں پر اعزازی تختی لگانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے ادبی شخصیات کے ہمراہ نامور ادیب و شاعر ڈاکٹر اسلم انصاری کے گھر پر اعزاری تختی کی رونمائی کی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اسلم انصاری کی خدمات ملک و قوم کیلئے سرمایہ ہیں ، اعزازی تختی لگانا انکی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کی ادنی کاوش ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ادب،کلچر سمیت مختلف شعبوں کی شخصیات کے چناؤ کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے، مرحلہ وار تمام نامور شخصیات کے گھروں پر اعزازی پلیٹس لگائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کمیٹی میں شامل تمام شخصیات اپنے شعبوں کی نمائندگی کرینگی۔
سورس: وی این ایس، ملتان