ملتان؛ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی ہدایت پر جعلی زرعی ادویات اور پانی چوری کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

24

ملتان، 16 مارچ (اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے جعلی زرعی ادویات اور پانی چوری کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنرز اور  محکمہ زراعت کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔

ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں  کی زیر صدارت  بدھ کو یہاں  ایگری کلچر ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس  ہوا ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کھاد و زرعی ادویات کے سیمپل لیکر مافیا کے خلاف مقدمات درج کروائے جائیں۔انہوں  نے کہا کہ کسانوں کو کپاس کے ناقص بیجوں کے نقصانات سے آگاہ کیا جائے جبکہ پیدوار بڑھانے کیلئے محکمہ زراعت خصوصی آگاہی مہم چلائے۔

عامر کریم خاں نے کہا کہ کسان نمائندگان کی زرعی پالیسی کے حوالے سے تجاویز حکومت پنجاب کو بھجوائیں گے اور جعلی زرعی ادویات پر درج مقدمات کی موثر پیروی بھی کی جائے گی۔