ملتان؛ سروہ آئل ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ، کریسنٹ  انڈر 19 اور کریسنٹ کلب ملتان نے اپنے میچ جیت لیے

18

ملتان، 16 مارچ (اے پی پی):سروہ آئل ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کریسنٹ  انڈر 19 اور کریسنٹ کلب ملتان نے اپنے میچ جیت لیے ہیں  ۔

سروہ موٹر آئل ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ میں کریسنٹ انڈر  19 نے پہلے کھیلتے ہوئے عالم زیب کے شاندار 140 ناٹ آوٴٹ اور عبداللہ شاہ کے 33 رنز کی بدولت دو کھلاڑیوں کے نقصان پر 218 رنز بنائے۔ ہما میموریل کی طرف ابوذرمصطفی اور رانا ناصر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ بعد میں کھیلتے ہوئے ہما میموریل پانچ وکٹوں پر 139 رنز بناسکی۔ سلمان علی  اور ابراہیم نے بالترتیب31اور26رنز بنائے۔ کریسنٹ انڈر 19 کی طرف سے حسنین ۔میثم رضا  اور حذیفہ اکبر نے ایک،  ایک وکٹ حاصل کی، مین آف دی عالم زیب قرار پائے۔

 دوسرے میچ میں سروہ موٹر آئل کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 117رنز پر آوٴٹ ہوگئی۔شایان-24،فصیع رفیع-23رنز بنائے۔کریسنٹ کلب کی طرف سے عرفات منہاس نے تین جبکہ سیف الرحمان اور سمیع اللہ نے دو۔دو کھلاڑی آوٴٹ کیے۔بعد میں کھیلتے ہوئے کریسنٹ کلب نے مطلوبہ ہدف دو کھلاڑیوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔صہیب مقصود نے 77 جبکہ عرفات منہاس نے 20 سکور بنایا۔سروہ موٹر آئل کی طرف سے جنید اعوان اور ارسلان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔مین آف دی میچ صہیب مقصود قرار پائے۔وسیم شاہ اور طارق محمود ایمپائرز تھے۔