ملتان، 03 مارچ (اے پی پی ): ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم کے احکامات پر ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ناردرن بائی پاس روڈ اعوان چوک سے سیداں والا بائی پاس چوک ،ماڈل ٹاؤن چوک ،نگانہ چوک تک روڈ کی حدود میں قائم تجاوزات کو ختم کروا کے روڑ کلیئر کروا دیا ہے ۔آپریشن کی سربراہی سپریٹنڈنٹ انفورسمنٹ رانا سعید نے کی جبکہ انفورسمنٹ اسکواڈ ان ہمراہ تھا ۔











