ملتان، 03 مارچ (اے پی پی ): ریجنل پولیس آفیسر جاوید اکبر ریاض اور کمشنر ملتان ڈاکٹر ارشاد احمد نے میلسی کا دورہ کیا اور وزیراعظم عمران خان کے متوقع دورہ میلسی کےحفاظتی امور کا جائزہ لیا۔ انہوں نے صوبائی وزیر جہانزیب خان کھچی سے بھی ملاقات کی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے دورہ پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جا رہے ہیں، جلسہ گاہ کے راستوں پر ٹریفک کی روانی کے لیے بھی متبادل راستوں کو چنا جائیگا، حفاظتی انتظامات کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر وہاڑی خضر افضال اور ڈی پی او وہاڑی طارق عزیز بھی موجود تھے۔











