ملتان، 06 مارچ (اے پی پی ): ضلعی انتظامیہ کا پارکنگ سٹینڈ کے خلاف کریک ڈاؤن،اوور چارجنگ کرنے پر مختلف پارکنگ سٹینڈز سے 6 ٹھیکیدار گرفتار کر لئے گئے ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے اور نشتر،تعلیمی بورڈ،جدہ پلازہ سمیت کمرشل مقامات پر زائد پرچی فیس ثابت ہوئی ہے اور سرکاری فیس سے زائد وصولی کرنے پر گرفتار ملزم تھانے منتقل،مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
اے سی سٹی خواجہ عمیر محمود نے کہا ڈپٹی کمشنر نے پارکنگ اور انٹری فیس کے سرکاری نرخ نافذ کرنے کا حکم دیا ہے ، پارکنگ سٹینڈز پر سرکاری نرخوں کے بورڈ آویزاں کرائے جارہے ہیں۔
سورس:وی این ایس، ملتان











