ملتان،18مارچ(اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ چونگی نمبر 9 پر کراؤن فلیئر کی بحالی کیلئے ہنگامی اقدامات جاری ہیں۔واسا کو بھاری مشینری موقع پر پہنچاکر دن رات کام کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے چونگی نمبر 9 پر متاثرہ جگہ کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر واسا حکام نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ بھی دی۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ واسا کو ہنگامی بنیادوں پر سیوریج لائن بحال کرنے کیلئے تمام معاونت اور فنڈز فراہم کرینگے، عارضی بنیادوں پر بوسن روڈ سے متبادل لائن کے ذریعے سیوریج ڈسپوزل تک چالو کردی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ متاثرہ سیوریج لائن کو جلد مکمل بحال کرکے ٹریفک بحال کرینگے جبکہ کراؤن فلیئر کی وجوہات کی شفاف انکوائری بھی کرائی جائے گی۔











