الیکشن کمیشن پاکستان کی عوام کے ووٹ اور جمہوری نظام کا محافظ ہے اسے ووٹ کے تقدس کو بحال کرنا ہے؛ وزیر مملکت فرخ حبیب

24

اسلام آباد،18مارچ  (اے پی پی): وفاقی پارلیمانی سیکرٹری قانون و انصاف ملیکہ بخاری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن پاکستان کی عوام کے ووٹ اور جمہوری نظام کا محافظ ہے اسے ووٹ کے تقدس کو بحال کرنا ہے، ضمیر فروشوں کے پاس ابھی بھی وقت ہے ضمیر فروشی کے عمل کو رد کردیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو الیکشن کمیشن کے باہر وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔وفاقی پارلیمانی سیکرٹری قانون و انصاف ملیکہ بخاری نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے سامنے جو کیس ہے وہ عام نہیں،  ایک تاریخ رقم کر رہا ہے،پہلی دفعہ ضمیر فروشی کا عمل عوام کے سامنے نہیں آیا،الیکشن کمیشن اہم ائینی اداروں، عوام کے ووٹ اور جمہوری عمل کا محافظ ہے، گیلانی کے وکیل نے اب یہ   بتایا کہ ویڈیو جو سامنے آئی وہ ہماری نہیں تھی،الیکشن کمیشن سے استدعا ہے کہ یہ  اہم موڑ ہے،آئینی ادارے کو کسی کام کے لئے  بنایا گیا ہے، یہ موقع ہے کہ   ممبران پارلیمنٹ   ضمیر بیچیں گے تو ازخود نوٹس لیکر انھیں سزا دی جائے  ۔