ملتان؛ ڈاکٹر احسان صادق نے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

63

ملتان، 26 مارچ (اے پی پی ): ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر احسان صادق  نے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے ۔ ڈاکٹر احسان صادق  کا شمار پولیس سروس کے قابل، محنتی، دیانت دار اور پیشہ ورانہ امور پر دسترس رکھنے والے افسران میں ہوتا ہے وہ پولیس سمیت مختلف وفاقی تحقیقاتی اداروں میں اہم عہدوں پر فرائض انجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے 1991ء میں پاکستان پولیس سروس کو جوائن کیا ان کا تعلق پولیس سروس کے 19 ویں کامن گروپ سے ہے، انہیں فروری 2018ء میں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس کے عہدے پر ترقی ملی۔وہ  وفاقی اداروں فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (FIA)اور انٹیلیجنس  بیورو(IB) میں اہم عہدوں پر فرائض انجام دے چکے ہیں۔ ڈاکٹر احسان صادق اس سے قبل جنوبی پنجاب میں ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور کے عہدہ پر بھی فائز رہے ہیں۔