ملتان: ڈاکٹر ارشاد احمد کا رمضان میں ذخیرہ اندوز، گرانفروش مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

41

ملتان، 30 مارچ ( اےپی پی): ڈاکٹر ارشاد احمد نے رمضان میں ذخیرہ اندوز، گرانفروش مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم جاری کر دیا۔ کمشنر ملتان ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت پرائس کنٹرول بارے جائزہ اجلاس ہوا کمشنر نے کہا کہ شہریوں کی آسانی کیلئے ملتان کینٹ نزد میٹرو پلازہ بھی رمضان بازار لگایا جائے گا اور کہا رمضان بازار میں 10 کلو آٹے کا تھیلہ 450 روپے پر دستیاب ہوگا اور انہوں نے کہا کہ گھی مارکیٹ سے 10 روپے فی کلو کم، انڈے 6 روپے فی درجن کم دستیاب ہونگے ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ چکن 12 روپے فی کلو کم،  چینی 80 روپے کلو دستیاب ہوگی اور کہا رمضان بازاروں میں لمبی قطاروں سے بچنے کیلئے ڈپٹی کمشنرز کاؤنٹرز کی تعداد بڑھائیں اور کہا آٹا، چینی، گھی کی سپلائی ڈیمانڈ، کاونٹرز کو خصوصی مانیٹر کیا جائے اور کہا رمضان بازاروں میں فئیر پرائس شاپس میں 13 آئٹمز پر خصوصی سبسڈی دی گئی ہے ڈاکٹر ارشاد احمد کا گندم خریداری مراکز پر اوزان ، کنڈے چیک کرنے کا حکم بھی دیا اور کہا ناپ تول میں کمی کرنے والوں سے آہنے ہاتھوں سے نمٹا جائے اور کہا کسان کی محنت سے اگایا گندم کا دانہ دانہ خریدا جائے گا ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ ڈویژن میں گندم خریداری کے 12 پی آر، 36 فلیگ گندم خریداری مراکز قائم کئے گئے ہیں اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز، متعلقہ افسران نے بریفنگ دی اور کہا

10 آٹا ملز کو شوکاز،2 کا کوٹہ معطل،1لاکھ5 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے اور کہا ڈویژن میں 115 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 25958 چھاپے مارے گئے ہیں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 47 ایف آئی آر درج،177 افراد گرفتار،44لاکھ61ہزار7سو 50 روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔