لاہور، 30 مارچ(اے پی پی): وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے بطور مہمان خصوصی اساتذہ کیلئے انگریزی زبان کی خصوصی تربیت کے حوالے منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔
اساتذہ کو انگریزی زبان کی ٹریننگ کے حوالے برٹش کاؤنسل اور محکمہ سکول ایجوکیشن کے مابین معاہدہ کیا گیا
صوبائی وزیر نے کہا کہ اساتذہ کی انگریزی زبان کے حوالے تربیت کے موڈیول کو یکساں نصاب تعلیم کی روشنی میں تیار کیا گیا ہے۔ اساتذہ کی انگریزی زبان کی خصوصی تربیت کی بدولت ہمارے طلبا کو بہت فائدہ ہو گا۔ اساتذہ اور دیگر تمام ایجوکیٹرز کو ٹریننگ آن لائن فراہم کی جائے گی۔
انھوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے موثر استعمال کی بدولت ہمارے اساتذہ کو کم وقت میں زیادہ سیکھنے کا موقع ملے گا۔ برٹش کاؤنسل اور محکمہ سکول ایجوکیشن کے مشترکہ تعاون سے اساتذہ کی ٹریننگ کا عمل اگلے 24 ماہ تک جاری رہے گا۔ مراد راس نے کہا کہ برٹش کاؤنسل کے تعاون کے لئے بےحد شکر گزار ہیں۔









