منشیات کے ناسور سے صوبے کو پاک صاف کرنے کے لئے کارروائیوں کا سلسلہ تیز کردیا گیا ہے؛ محمود اسلم وزیر

30

 پشاور، 09 مارچ (اے پی پی): ڈائریکٹر جنرل ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول خیبرپختونخوا محمود اسلم وزیر نے کہا ہے کہ منشیات ایک ناسور ہے اس ناسور سے صوبے کو پاک صاف کرنے کے لئے کاروائیوں کا سلسلہ تیزی کردیا ہے۔ اس سلسلے میں وحید خان سرکل آفیسر پشاور و مردان ریجن کے زیر نگرانی محمد ریاض SHO تھانہ ایکسائز پشاور ریجن بمعہ دیگر نفری نے حیات آباد ریلوے پھاٹک پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گاڑی نمبری LEA 6288 کو روک کر تلاشی کے دوران 500 گرام آئس، 1200 گرام چرس اور -/175000 جعلی پاکستانی کرنسی برآمد کی ہے ۔ کارروائی میں دو ملزمان حامد علی ولد غلام مصطفی اور احسان الہی ولد سیف اللہ ساکنان فیصل آباد کو موقع پر گرفتار کر لیا ہے، مزید تفتیش کیلئے تھانہ ایکسائز پشاور ریجن میں مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔ دوسری اور تیسری کارروائی میں 859 گرام ہیروئن برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیئے گئے ہیں۔

کامیاب کارروائیوں کے حوالے سے سیکرٹری ایکسائز اور ڈائریکٹر جنرل ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول خیبرپختونخوا نے متعلقہ عملے کی حالیہ کامیاب کارروائیوں کو سراہتے ہوئے منشیات سمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کی۔انہوں  نے کہا ہے کہ صوبے سے منشیات کا خاتمہ یقینی بنانے کے لئے کاروائیوں کا سلسلہ تیز کردیا گیا ہے، کسی قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی۔