میرپورخاص،14 مارچ( اے پی پی): ایس ایس پی کیپٹن (ر) اسد علی چودھری نے لال مندر کا دورہ کیااور سکیورٹی کی مجموعی صورتحال کا مکمل جائزہ لیا۔
اس موقع پر ایس ایس پی میرپورخاص نے مندر میں رمیش کمار، اور دھنراج سے ملاقات کی اور انہیں ڈسٹرکٹ پولیس میرپورخاص کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ ایس ایس پی میرپورخاص کا کہنا تھا کہ ہولی کے موقع پر تمام مندروں و دیگر مقامات پر مستعد اور چوکنا حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے، تمام ایس ایچ اوز کو اپنے علاقوں میں اپنی موجودگی و پٹرولنگ، اسنیپ چیکنگ اور پکٹنگ کے عمل کو مربوط اور موثر بنانے کی ہدایات بھی جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ شہری کسی بھی مشکوک حرکت، سرگرمی یا مشتبہ و لاوارث گاڑی بیگ پارسل وغیرہ دیکھیں تو اس کی اطلاع فوری مددگار 15، قریبی موبائل، تھانہ یا ایس ایس پی آفس کو دیں۔
بعدازاں مندر کے منتظمین نے ڈسٹرکٹ پولیس کی کارکردگی کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا











