اوکاڑہ؛ پنجاب کلچر ڈے کے موقع پر  محکمہ سوشل ویلفئر کے زیر اہتمام،دارالامان، صنعت زار  کیجانب سے  دستکاری نمائش کا اہتمام

39

اوکاڑہ،14مارچ(اے پی پی ):کلچر ڈے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کی ہدایت پرمحکمہ سوشل ویلفئر کے زیرانتظام جناح پارک میں دارالامان کی سپرنٹینڈنٹ روبینہ شہزادی،میڈیکل سوشل آفیسرمدیحہ گیلانی   اورصنعت زار سٹاف اور طالبات نے نمائش کے سٹال لگائے جن میں مقامی دستکاریوں، دیہی صنعتوں اور مقامی ثفاقت کے حسین امتیاز نے موسم بہار کے رنگوں میں نکھار پیدا کیا۔

نمائش میں ریجنل پولیس آفیسر ڈاکٹر معین مسعود ،ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجازاورڈسٹر کٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے محکمہ سوشل ویلفئر کے ڈپٹی ڈائریکٹر اشتیاق خان اورتمام سٹاف اور طالبات کو سراہتے ہوئے بہترین سٹال قراردیا۔

 اس موقع پردارلامان کی سپرنٹینڈنٹ روبینہ شہزادی نے اے پی پی کو بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق کلچر ڈے کا انعقاد تاریخی ہے۔ انہوں نےبتایا ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے کلچر ڈے کو منعقد کروانے میں عملی کردار ادا کیا۔