نارووال؛   انسداد ڈینگی کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کااجلاس

33

نارووال، یکم  مارچ ( اے پی پی): ڈپٹی کمشنر صبااصغرکی زیر صدارت انسداد ڈینگی کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کااجلاس منعقدہوا،فوکل پرسن ڈاکٹرمحمدطارق کی طرف سےڈپٹی کمشنر نارووال کواجلاس میں کوروناکی خصوصی مہم اور متعلقہ افسران کی طرف سے ڈینگی سرویلینس کے حوالے سے کی جانے والی سرگرمیوں کی ہفتہ وار رپورٹ پیش کی۔ڈپٹی کمشنر   صبااصغر نے اجلاس میں  متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ ڈینگی سرویلینس کے حوالے سے مقررکردہ اہداف کوسوفیصد پوراکریں اس سلسلہ میں غفلت  کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی،افسران ڈینگی سرویلینس پرپوری توجہ دیں، ڈینگی کے خاتمے تک سرویلینس کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھاجائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو انسداد ڈینگی کے حوالے سے احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرولینس پر بھر پور توجہ دیں۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خالد جاوید اور فوکل ڈاکٹرمحمدطارق نے ڈپٹی کمشنرنارووال کوڈینگی سرویلینس اور کوروناویکسی نیشن کے حوالے سےبتایاکہ رواں ہفتے کے دوران 414انڈور ٹیموں کی طرف سے 64ہزار798گھر اور 74 آوٹ ڈور ٹیموں کی طرف سے 13ہزار631    وزٹ کیے گئے اس کے علاوہ 1318ہاٹ سپاٹ سوفیصد چیک کیے گئے ہیں۔فوکل پرسن نے بتایا  کہ اب کوروناویکسی نیشن کے حوالےسے ضلع بھر میں اب تک کوروناکی پہلی ڈوز94 فیصد جبکہ 80 فیصد سیکنڈ ڈوزلگادی گئی ہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرعمرفاروق وڑائچ ،ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر لطیف افضل،ڈی ڈی ایچ ڈاکٹر خالد محمود، چیف آفیسرضلع کونسل شہبازبشیرکیانی،ڈسٹرکٹ انٹامالوجسٹ امانت علی کے علاوہ ماحولیات،زراعت سمیت ایجوکیشن، پاپولیشن، ہائر ایجوکیشن، سول ڈیفنس،سول ڈیفنس،ریسکیو1122،ایم او میونسپل کمیٹی ودیگرافسران نے اجلاس میں شرکت کی۔