نوشہرو فیروز؛ یوم پاکستان بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا، قومی پرچم لہرایا گیا

30

نوشہرو فیروز،23مارچ ( اے پی پی) :ملک بھر  کی طرح نوشہرو فیروز میں بھی یوم پاکستان بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔اس سلسلے  ڈپٹی کمشنر آفس کے پارک میں  تقریب  منعقد ہوئی ، جس میں  قومی پرچم لہرایا گیا ۔تقریب میں سندھ پولیس کے دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی۔

 اس موقع پرڈپٹی کمشنر نے کہا کہ زندہ قومیں ہمیشہ اپنے قومی تہوار بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ مناتی ہیں، اس لئے ہم بھی آج 23 مارچ کو بطور یوم پاکستان منارہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں بھی یوم پاکستان کی تقریبات منائی جارہی ہیں۔

اس موقع پر مختلف اسکولوں کے طلباء اور اسکاؤٹس نے بھی شرکت کی ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو سید عمار حسین، سوشل ویلفئر آفیسر سجاد میمن کے علاوہ دیگر تمام سرکاری افسران اور ملازمین نے شرکت کی۔