نوشہرو فیروز ، ای ڈی پی کے تحت جاری ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس منعقد

11

نوشہرو فیروز 08مارچ ( اےپی پی): ای ڈی پی کے تحت ضلع میں جاری ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز آفس میں محمد تاشفین عالم کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ای ڈی پی کے تحت ضلع میں جاری ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر ایکسین بلڈنگز  علم الدین ڈاہری، ایکسین ایجوکیشن ورکس عبدالمجید میمن، ایکسین ہائی ویز  ڈویزن مسرور حسین  اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔

 ڈپٹی کمشنر نے تمام ایکسین  سے ضلع میں ای ڈی پی پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی اسکیموں کے متعلق معلومات حاصل کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ جن اسکیموں پر کام جاری ہے وہا ں کام کو تیز کیا جائے اور کام کے معیار پر کسی قسم کی کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ جو اسکیمیں بہت پرانی ہیں اور قابل عمل نہیں ان کو ریوائز  کرایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں تعلیم ، صحت اور پینے کے صاف  پانی اور نکاسی آب کی اسکیموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جاسکتیں۔