نوے کی دہائی میں فاطمہ جناح یونیورسٹی میری کوششوں سے بنائی گئی ،آج پاکستان خواتین کی تعلیم کے حوالے سے پہلے نمبر پر ہے ؛وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد

31

اسلام آباد،8مارچ  (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نوے  کی  دہائی  میں  فاطمہ  جناح   یونیورسٹی  میری کوششوں  سے  بنائی   گئی ،آج پاکستان  خواتین  کی  تعلیم  کے حوالے  سے  پہلے  نمبر پر ہے۔

منگل کو فاطمہ جناح یونیورسٹی میں عالمی یوم نسواں کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں  نے کہاکہ فاطمہ جناح وومن یونیورسٹی کاقیام 90 کی دہائی میں میری کاوشوں سے عمل میں آیا،میں نے  راولپنڈی کے اس حلقے میں دو مزید  یونیورسٹیاں بنائیں ۔آج راولپنڈی تعلیم کے لحاظ سے بہت آگے ہے، میں نے پنڈی میں 60 کے قریب تعلیمی ادارے بنائے، سب خواتین کی تعلیم کے لئے تھے۔ انہوں نے وزیراعظم سے درخواست کی کہ چیف منسٹر ہائوس، کمشنر ہائوس سمیت اہم سرکاری عمارات تعلیمی مقاصد کے لئے دی جائیں۔

 وزیرداخلہ نے لال حویلی کو بھی تعلیمی مقاصد کے لئے دینے کااعلان کیا۔ انہوں نے وزیر اعظم سے مخاطب ہوتےہوئے کہاکہ عزتوں کے فیصلے خداکے پاس ہیں، اپوزیشن کچھ نہیں کر سکتی۔ وزیراعظم چوروں، اچکوں اور لٹیروں سے نہ  گھبرائیں، عمران خان انہیں شکست فاش دے گا۔