وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی میرپورخاص میں پریس کانفرنس

22

میرپورخاص ،  03 مارچ(اے پی پی): وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی میرپورخاص میں پریس کانفرنس اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ، مخدوم زین حسین قریشی، لال مالہی آفتاب قریشی، راجہ عبدالحق  اور دیگر رہنماء موجود تھے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  آج ہم عمرکوٹ مٹھی اور بدین جارہے ہیں، ہم سرکاری مشینری کے بغیر جائیں گے، ہمارے جھنڈے سرکاری مشینری یا ڈی سی نہیں لگائیں گے، عدم اعتماد کی ہوا نکل چکی ہے،

ق لیگ نے اپنا عہد عمران خان کے ساتھ نبھانے کا اعلان کیا ہے، تحریک انصاف کے اندر کوئی گروپ نہیں ہے، تحریک انصاف کا ایک گروپ ہے جس کا نام عمران خان ہے ہمیں اعتماد ہے ہمارے ایم این ایز اپنے مؤقف پر ڈٹے رہیں گے،زر اور زرداری کی سیاست ان کو خریدنا چاہتے ہیں لیکن یہ بقاؤ مال نہیں، یہ لوگ باوقار لوگ ہیں، کل رات میری یورپی یونین کے وائس پریذیڈنٹ سے فون پر بات ہوئی، یوکرین کی صورتحال پر ہمارا تبادلہء خیال ہوا پاکستان کا مؤقف میں نے ان کے سامنے رکھا ہم دونوں اس بات پر متفق ہوئے آگے بڑھنے کا راستہ ڈائیلاگ اینڈ ڈپلومیسی ہے،ہم نے پہلے دن سے کہا جنگ مسائل کا حل نہیں، ہم نے 80 ہزار سے زیادہ جانوں کے نذرانے دیئے، یوکرین کی جنگ بڑھی تو یورپ کی معیشت پر منفی اثر پڑے گا پاکستان امن کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ رومانیہ کے وزیرخارجہ سے بھی میری بات ہوئی ہے،  اپنے طلباء اور سیف انخلا پر گفتگو ہوئی ہے،  انڈین بچوں کو بھی پاکستانی ایمبسی نے کھانا کھلایا مدد کی،  مجھے کل ایک واقعے پر افسوس ہوا کنڈیاری میں پی پی نے میرے قافلے کو روکنے کی کوشش کی،  تصادم کرانے کی کوشش کی گئی،  بے نظیر کے ساتھ میں نے کام کیا ہے ان کی ایسی سوچ نہیں تھی،  اگر شازیہ مری کی ہدایت پر ہوا ہے تو مناسب نہیں،  بلاول آج ملتان جارہے ہیں، ہماری طرف سے ایساکچھ نہیں ہوگا،  تحریک انصاف کے کارکنان پرامن تہذیب والے ہیں، سندھ حقوق مارچ سے سندھ میں متبادل سوچ قیادت فراہم کرنے کا عمل ہے، بلاول نے اگر مناظرے کا چیلنج قبول کیا ہے تو آجائیں، عمران خان ان کے لیے اکیلا ہی کافی ہے، ان کے ہر سوال کا بروقت مہذبانہ جواب دے سکتے ہیں، بلاول مجھ سے رابطہ کریں ہم انتظام کرلیتے ہیں، پارلیمنٹ کو وزیراعظم پر مکمل اعتماد ہے، اپوزیشن نے اسٹیٹ بینک کے نئے بل پر اپنا زور لگاکر آزما لیاخالد مقبول صدیقی ہمارے بھائی اور اتحادی ہیں، وزیراعظم نے عوامی ریلیف کے لیے پیکیجز دیئے ہیں، میرا رشتہ بھٹو خاندان سے بلاول کو نہیں معلوم سر شاہنواز سے ہمارا تعلق ہے ذوالفقار بھٹو، محترمہ شہید سے ہمارا رشتہ تھا، 2002 میں جمالی صاحب کے مقابلے میں بے نظیر نے مجھے وزیراعظم کا امیدوار کھڑا  کیاگیا تھا۔