پاکستان تحریک انصاف اورسیز انٹرنیشنل چیپٹرز کی کانفرنس کے مندوبین  کیجانب سے   اسلام آباد میں کارریلی کا انعقاد

39

اسلام آباد،13مارچ  (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف اورسیز انٹرنیشنل چیپٹرز  کیجانب سے  تین روزہ کانفرنس کے مندوبین  نے  پہلے روز کے اختتام پر بڑی کار ریلی کا انعقاد  کیا،سمندر پار پاکستانیوں  نے  پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سے کارریلی کا آغاز کیا ، ریلی وفاقی دارالحکومت کی مختلف کلیدی شاہراہوں سے ہوتی ہوئے ایکسپریس چوک پر اختتام پذیر ہوئی  ۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی قائدین و کابینہ اراکین  نے کا ر ریلی کی قیادت کی ،کار ریلی کے شرکا ء   نے سمندر پار پاکستانیوں کیلئے ووٹنگ کے حق سمیت غیرمعمولی خدمات پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا اور  ریلی کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں نے  وزیراعظم عمران خان سے بھرپور یکجہتی کا بھی اظہار کیا ۔

سورس:وی این ایس، اسلام آباد