پاکستان زرعی پیداوار کے لحاظ سے زرخیز سرزمین ہے ،حکومت کسانوں کو ریلیف دے رہی ہے؛ سید فخر امام شاہ

22

ملتان، 06 مارچ (اے پی پی ):وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ وتحقیق سید فخر امام شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان زرعی پیداوار کے لحاظ سے زرخیز سرزمین ہے جہاں اہم زرعی اجناس کی پیداور ہوتی ہے، ہمارا کسان محنتی اور جفاکش ہے، حکومت کسانوں کو ریلیف دے رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو یہاں   ایک  معروف    پیزا  برانڈ  کی نئی برانچ کے دورہ کے موقع پر کیا۔ سید فخر امام شاہ نے کہا کہ  پاکستان کو زرعی شعبے میں خود کفیل بنانے کیلئے ہمیں اپنی زراعت کو جدت دینا ہوگی۔انہوں  نے کہا کہ  پاکستان میں قومی و بین الاقوامی معیاری فوڈز چین کو فروغ مل رہا ہے جو معاشی و معاشرتی طور پر بھی فائدہ مند ہے اس سے کاروبار کو فروغ اور روزگار کے مواقع فراہم ہورہے ہیں۔

سورس:و ی این ایس، ملتان