پاکپتن؛  انسپکٹر محمد منشاء کی ریٹائرمنٹ کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد

69

پاکپتن،01 مارچ(اے پی پی): پنجاب پولیس میں اپنی سروس مکمل کرکے  ریٹائر ہونے والے انسپکٹر محمد منشاء کے اعزاز میں  الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پاکپتن نصیب اللہ خان اور ڈی ایس پی ملک ذاکر حسین نے ریٹائرڈ ہونے والے انسپکٹر محمد منشاء کو پھولوں کے ہار پہنائے اور پھولوں کے گلدستہ پیش کئیے اور انہیں پولیس گاڑی میں پروٹوکول کے ساتھ ڈی پی او آفس سے روانہ کیا۔

الوداعی تقریب میں ڈی پی او پاکپتن ڈی ایس پی انوسٹی گیشن اور سٹاف دفتر پولیس نے شرکت کی۔