پاکپتن؛ عالمی یوم خواتین کے سلسلہ میں محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد

5

پاکپتن،09 مارچ  (اے پی پی): عالمی یوم خواتین کے سلسلہ میں محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ماہم آصف ملک نے کی۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینیو پاکپتن ماہم آصف نے کہا کہ پنجاب حکومت خواتین کی فلاح وبہبود کیلئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے،مذہب اسلام خواتین کے حقوق و تحفظ کا سب سے بڑا علمبر دار ہے۔عالمی یوم خواتین منانے کا مقصد خواتین کی صلاحیتوں کا اعتراف و اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کوخوشحال، مستحکم، ترقی یافتہ بنانے کیلئے خواتین کا کلیدی کردار ہے،خواتین کو ذمہ دارانہ فرد کے طور پر معاشرہ کی تعمیر میں اپنا مخصوص کردار اداکرنا ہے۔

اس ڈی او پاپولیشن نوید شوکت کی زیر قیادت خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے واک بھی کی گئی۔واک میں محکمہ بہبود آبادی کے افسران، سماجی تنظیموں کے نمائندے اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔