چنیوٹ؛ ضلعی انتظامیہ نے ایک دن میں ایک لاکھ 50 ہزار پودے لگا کر پنجاب بھر  میں ریکارڈ قائم کر دیا

48

چنیوٹ،15 مارچ (اے پی پی ): ضلعی انتظامیہ چنیوٹ نے ایک دن میں ایک لاکھ 50 ہزار پودے لگا کر پنجاب بھر  میں  ریکارڈ قائم کر دیا ہے ۔ شجر کاری میں ڈپٹی کمشنر عاصم جاوید، اے ڈی سی آر محمد خالد، اسسٹنٹ کمشنر بلال بن عبدالحفیظ و دیگر افسران،ملازمین، سکولوں کے طلباء، سول سوسائٹی و دیگر نے حصہ لیا۔ چک سرکار تحصیل چنیوٹ، چک بہادر تحصیل لالیاں میں پودے لگائے گئے جبکہ کھادر ڈسٹری، بھوانہ کینال میں بھی پودے لگائے گئے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ سرکاری زمین قابضین سے واگزار کروا کر پودے لگائے جا رہے ہیں۔انکا  کہنا تھا کہ پلانٹیشن سائٹس پر ٹیوب ویل بھی لگائے گئے ہیں تاکہ پودوں کو باقاعدہ پانی بھی دیا جائے، پودے لگانا صدقہ جاریہ ہے۔انہوں نے کہا کہ  پودے لگا کر ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے،ضلع میں سات لاکھ پودے لگانے کا ٹارگٹ پورا کیا جائے گا۔