کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی کا ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ سستے رمضان بازار ضیاء شہید لائبریری کا دورہ

42

اوکاڑہ،28مارچ (اے پی پی): کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی  نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کے ہمراہ سستے رمضان بازار ضیاء شہید لائبریری کا دورہ کیا ۔ اشیائے ضروریہ کے سٹالز،چینی اور آٹے کے سٹالز کا معائنہ کیا ۔ انہوں نے چینی کے سٹال پر چینی کے پیکٹوں کا وزن چیک کیا جبکہ آٹے کا موائسچر بھی چیک کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت سستے رمضان بازاروں کے ذ ریعے جو ریلیف عوام کو دینا چاہتی ہے اس سلسلہ میں ہر سستے رمضان بازار کے منتظمین بھر پور کاوشیں کریں اس سرکاری ذمہ داری کو فرض سمجھ کر ادا کریں اور لوگوں کی دعائیں لینے کے ساتھ ساتھ ثواب بھی کمائیں ۔ انہوں نے کہا کہ معیاری اور مقررہ نرخوں پر عام مارکیٹ سے کم قیمت پر اشیائے خورونوش کی فراہمی کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے سستے رمضان بازارو ں میں آٹا ،چینی ،گھی ،دالیں ،مشروبات ،گوشت انڈے ،پھلوں و سبزیوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور ان کی تسلسل سے فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ سستے رمضان بازاروں میں آنے والے خریداروں کی سہولت کو مقدم رکھا جائے ان کے بیٹھنے کے لئے بہترین انتظامات احسن انداز میں کئے جائیں ۔