کنگ سلیمان پروجیکٹ کے تحت ڈی ایچ او آفس میں صحت اور حفاظتی ٹیکہ جات کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد

48

ہرنائی، 10 مارچ(اے پی پی): کنگ سلیمان پروجیکٹ کے تحت ڈی ایچ او آفس میں صحت اور حفاظتی ٹیکہ جات کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیاگیا۔سیمینار میں اسسٹنٹ کمشنر سردارعبدلمجید جوگیزی سمیت ضلعی سطح پرسیاسی نمائندوں،مذہبی رہنماؤں ہیلتھ ورکرز سماجی تنظیموں اور میڈیا والوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر ای پی آئی کے محمد ظہیر۔ ڈاکڑ محمد شاہ۔ ڈسٹرکٹ سپورٹ مینجر پی پی ایچ آئی( PPHi) داؤدد خان نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ویکسین واحد اور آسان راستہ ہے جس کے ذریعے آپ اپنے بچوں کو موذی امراض کا شکار ہونے سے قبل محفوظ کرسکتے ہیں۔  انہوں نے سیمینار کے اختتام پر شرکاء سے اپیل کی کہ وہ بچوں کومختلف موذی امراض سے محفوظ رکھنے کیلئے لوگوں میں شعور اجاگر کریں۔