احمدپورشرقیہ،23مارچ(اے پی پی):ملک بھر کی تحصیل احمدپورشرقیہ کے نواحی علاقہ جانوالہ میں بھی یوم شہادت حضرت علی بن ابی طالب رضہ عقیدت واحترام سے منایا گیا۔
یوم شہادت علی رضہ کے موقع پر جانوالہ میں صبح دربار گامن جتی ستی ماتمی جلوس برآمد ہوا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ زنبیہ میں اختتام پزیر ہوا۔
بعد ازاں مجالس عزا ہوئی جس میں ذاکر سید عمار حیدر بخاری اور سید مداح نے خطاب کیا۔
یوم شہادت کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گٸے۔جلوس اور مجالس عزا پر ڈی ایس پی احمدپورشرقیہ اور ایس ایچ او نوشہرہ جدید اسپیشل برانچ سیکیورٹی برانچ اور قومی رضاکاران نے ڈیوٹی سرانجام دی جلوس کے راستوں میں آنے والی عمارتوں کی چھتوں پر سیکیورٹی ڈیوٹی کو ایس او پیز کے مطابق یقینی بنایا گیا۔ جلوس اور مجالس میں شامل ہونے والے ہر شخص کو جامع تلاشی کے بعد داخل ہونے دیا گیا۔
سورس: وی این ایس، احمدپور شرقیہ











