اسلام آباد،13 اپریل(اے پی پی ): اکبر ایس بابرنے بدھ کو یہاں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے رواں ماہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ محفوظ ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی نے اپنے گیارہ اکاؤنٹس خفیہ رکھے ہیں جس کو پارٹی کی قیادت آپریٹ کرتی تھی۔