سکھر،13اپریل (اے پی پی ):احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں اعجاز خان جکھرانی پیش ہوئے۔ راہنما مشیر برائے جیل خانہ جات سندھ میر اعجاز حسین جکھرانی آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں احتساب عدالت سکھر میں پیش ہوئے۔
عدالت کے جج فرید انور قاضی نے کیس کی سماعت کی۔ محمد میاں سومرو کی ہمشیرہ ملیحہ ملک نے بطور گواہ اپنا بیان قلم بند کرائے۔ ریفرنس میں نامزد دیگر ملزمان بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے سماعت 23 اپریل تک ملتوی کر دی ہے۔











