اوکاڑہ؛ اسلحہ کے زور پرسیلز مینوں کولوٹنے والے ڈکیت گینگ کے دو افراد  گرفتار

12

اوکاڑہ،30اپریل (اے پی پی): اسلحہ کے زور پرسیلز مینوں کولوٹنے والے ڈکیت گینگ کے دو افراد کو  گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق تھانہ صدر دیپالپور کے علاقہ  میں کئی دنوں سے سڑکات پرمبینہ ڈکیتی اور دیگرلوٹ مار کی وارداتیں عام ہونے پر ڈی پی او فیصل گلزار نے نوٹس لے لیا، جس پر پولیس نےجدید ٹیکنالوجی کی مدد اور نہایت ذمہ داری سے رمضان عرف جانی گینگ کے دوارکان جو سیلز مینوں اور دیگر افراد سےاسلحہ کے زور پر نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو جاتے تھے کو ڈرامائی انداز سے گرفتار کر لیا۔

ملزمان کے قبضہ سے بھاری مالیت کا سامان مووی کیمرہ، نقدی،موبائل فونز، اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کرلیا گیا ہے ۔

ملزمان نے دوران تفتیش متعدد روڈ رابری اور دیگر وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

سورس : وی این ایس، اوکاڑہ