اوکاڑہ؛ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال کے زیر صدارت انسداد ڈینگی جائزہ اجلاس کا انعقاد

30

اوکاڑہ،16اپریل (اے پی پی): یڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال کے زیرصدارت انسداد ڈینگی کے جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔اجلاس میں تمام محکموں کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ صفائی ستھرائی، سیوریج اورواٹر سپلائی کے پائپوں کی لیکیج نہ ہونے دیں اس کی بھرپور نگرانی کروائیں۔

انہوں نے کہا ڈینگی سے بچاوَ کے لئے احتیاطی تدابیراختیار کرنے کے لئے مہم چلا کر لوگوں کو آگاہی دیں،  موجودہ صورت حال میں سرویلینس کے کام کوجاری رکھیں۔ اس موقع پرڈسٹرکٹ انٹا مالوجسٹ ڈاکٹر محمد اقبال نے سابقہ کار کردگی رپورٹ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھر میں ہاٹ سپاٹس کی مسلسل نگرانی کا عمل جاری ہے اور سرویلینس کے لئے ٹیمیں اقدامات کر رہی ہیں۔

اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اختر بلوچ، ایم ایس ڈی ایچ کیوہسپتال ساؤتھ سٹی ڈاکٹر ذوالفقار، ڈسٹرکٹ انٹامالوجسٹ ڈاکٹر محمداقبال اور تمام متعلقہ محکموں کے سر براہان نے شرکت کی۔

سورس: وی این ایس،اوکاڑہ