اوکاڑہ/ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال کی زیر صدارت انسداد ڈینگی اجلاس کا انعقاد

29

اوکاڑہ،01اپریل (اے پی پی): ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال نے کہا ہے کہ ڈینگی سے بچاوَ کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ موجودہ صورت حال میں سرویلینس کا کام  مزید احتیاط سے کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد ڈینگی کے سلسلہ میں منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے  تمام محکموں کے افسران کو ہدائیت کی کہ وہ انسداد ڈینگی  کے لئے ایس او پیزکے مطابق عمل کریں اپنے دفاتر اور زیر استعمال رہائشگاہوں اور ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے بھرپورتوجہ دیں اورانسداد ڈینگی کے لئے منعقدہ احلاس میں حاضری کو یقینی بنائیں۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹرسجاد گیلانی، ڈسٹرکٹ انٹا مالوجسٹ ڈاکٹرمحمد اقبال اور ضلعی محکمہ جات کے سر براہان نے بھی شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ انٹا مالوجسٹ ڈاکٹر محمد اقبال نے اجلاس میں  بتایا کہ ضلع میں ہاٹ سپاٹس کی نگرانی اور سر ویلینس کی ذمہ داریوں کے لئے محکمہ صحت کی ٹیمیں ایس او پیز کے مطابق  اقدامات کررہی ہیں۔