اوکاڑہ: پاکستان پولیو فری ہونے کے قریب ہے، ضلع کا کوئی بچہ انسداد پولیو ویکسئین کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز

14

اوکاڑہ،28اپریل (اے پی پی): ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں انسداد پولیو مہم کو انتہائی احتیاط ،ذمہ داری اور محنت سے مکمل کیا جائے کہ ضلع کا کوئی بچہ انسداد پولیو ویکسئین کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے 23مئی تا 27 مئی تک ہونے والی انسداد پولیو مہم انتہائی اہمیت کی حامل ہے پاکستان پولیو فری ہونے کے قریب ہے اور ہم اپنی منزل کی طرف بڑھ رہے ہیں جس کے لئے انتہائی ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہے اس مہم دوران مائیکرو پلان کو اس انداز سے مرتب کیا جائے کہ اس میں کوئی نقص اور خامی نہ ہو محکمہ صحت کے افسران و اہلکاران کی ٹریننگ پر بھر پور توجہ دی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد پولیو مہم کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں سی ای او ہیلتھ مہار اختر حسین ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرسجاد گیلانی سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران ،ورلڈ ہیلتھ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈاکٹر محمد ناصر، یونیسف کے نمائندہ ڈاکٹر جاوید احمد گورائیہ ،احمد کمال سمیت متعلقہ افسران ے شرکت کی ۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ مہار اختر حسین اور ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر سجاد گیلانی نے انسدا پولیو مہم کے خدو خال ،انتظامات ،ٹریننگ پروگرام ،محکمہ صحت کی فیلڈ ٹیموں کی تیاری ،لاجسٹک سپورٹ اور دیگر سرکاری محکموں کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے کہا کہ 23مئی سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم میں کسی بھی محکمہ کی جانب سے غیر ذمہ دارانہ رویہ کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم میں یونین کونسل کے سیکریٹری صاحبان،نمبرداروں،علماء مشائخ اور علاقہ کے صاحب الرائے لوگوں کو شامل کیا جائے لوگوں کی آگاہی کے لئے بھر پور مہم چلائی جائے ۔