اوکاڑہ ،05اپریل (اےپی پی): ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز اور اسسٹنٹ کمشنراوکاڑہ ملک راشدنعمت کھوکھر نے حکومت پنجاب کی ہدایات پر ماہ صیام میں عوام کو سستی اور معیاری اشیاءخورد نوش کی فراہمی کے لئےضلعی انتظامیہ کی زیر سر پرستی مارکیٹ کمیٹی اوکاڑہ کے زیر اہتمام ضیاء شہید لائبریری کےاحاطہ میں قائم کئے گئے سستے رمضان بازار کا اچانک دورہ کیا اور سخت گرمی میں عوامی رش اور مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے انسپکٹر تنویر حیدر کی نگرانی میں لگائے گئے سٹالوں پر تازہ سبزیاں، فروٹ، چینی،آٹا،چاۓ، دالیں، چاول،بیسن ،مشروبات اوردیگر اشیائے ضروریہ کی کوالٹی اور مارکیٹ سے کم قیمتوں اور وافرمقدارمیں دستیابی کے علاوہ عوام کے لئے ایس اوپیز کے مطابق صاف ستھرا ماحول فراہم کروانے پر اطمینان کا اظہار کیا اور مارکیٹ کمیٹی کے عملے کو شاباش دی۔











