اوکاڑہ،25اپریل (اے پی پی):کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجا زکے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کو آرٹر ہسپتال کا دورہ کیا۔ انہوں نے ایمرجنسی وارڈ ،میڈیسن سٹور، ایکسرےروم اورلیبارٹری کا بھی معائنہ کیا انہوں نے ایمرجنسی وارڈمیں داخل مریضوں کی عیادت بھی کی اور ان سےہسپتال کی جانب سے فراہم کی جانےوالی سہولیات اور علاج معالجہ کے سلسلہ میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کے رویے سے متعلق بھی دریافت کیا انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں مریضوں کی دیکھ بھال کا معیار وقت کے ساتھ ساتھ بہتر سے بہترین ہونا چاہیے دکھی انسانیت کے لئے ڈاکٹرز و پیروا میڈیکل سٹاف کو وقف کرنا ہومعاملات کی بہتری کے لئے ہرشخص قربانی دینا ہو گی ہسپتالوں میں تشخیص سے لے کرعلاج آپریشن، ادویات کی فراہمی اورمریضوں کی دیکھ بھال میں کسی جگہ بھی مریضوں اور ان کے لواحقین کوکوئی مشکل نہیں ہونی چاہیے ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹارنے سروس ڈیلوری کو بہتر بنانے ادویات کی فراہمی اور سنیئرز ڈاکٹرزاور کنسلٹنٹس کی موجودگی کو یقینی بنانے کے لئے کئے گئے اقدامات سے متعلق بتایا۔











