اٹک،30اپریل(اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر وقار علی خان کی زیر صدارت انسداد ڈینگی کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ریسپانس کمیٹی کااجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں متعلقہ افسران کی طرف سے ڈینگی سرویلینس کے حوالے سے کی جانے والی سرگرمیوں کی ہفتہ وار رپورٹ پیش کی گٸی۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر وقار علی خان نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ ڈینگی سرویلینس کے حوالے سے مقررکردہ اہداف کوسوفیصد پورا کریں اور اس سلسلہ میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ افسران ڈینگی سرویلینس پرپوری توجہ دیں ،ڈینگی کے خاتمے تک سرویلینس کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھاجائے اور مقررہ اہداف کو ہرصورت سو فیصد پورا کیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو انسداد ڈینگی کے حوالے سے احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرولینس پر بھر پور توجہ بھی دی جائے۔
سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرجواد الہی،ڈی ایچ او،ڈی ڈی ایچ اوز کے علاوہ ماحولیات، ایجوکیشن، پاپولیشن، ہائیر ایجوکیشن، سول ڈیفنس، ریسکیو1122،سی اوزمیونسپل کمیٹی ودیگرافسران نے اجلاس میں شرکت کی۔
سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر جواد الہی نے اے ڈی سی آراٹک کو رواں ہفتے کے دوران انڈور ٹیموں اور آٶٹ ڈور ٹیموں کی طرف سے کیے گٸے دوروں کی رپورٹ پیش کی۔
سورس: وی این ایس، اٹک